ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں انہیں فیکلٹی ممبران اور طلباء نے والہانہ استقبال کیا۔
نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے عزم ظاہر کیا کہ وہ قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی چیلنج کا مقابلہ متحد ہو کر کریں گے۔اساتذہ نے کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا سبب بنتا ہے اور پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ کو فروغ دیتا ہے۔طلباء نے کہا کہ وہ ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیہ کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے حوالے سے گفتگو کو انتہائی مفید قرار دیا۔