ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا، جہاں ان کی آمد پر مفتی تقی عثمانی اور دیگر علماء کرام نے پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران علماء کرام نے ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مفتی تقی عثمانی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مفتی تقی عثمانی نے نماز جمعہ کے بعد پاکستان کی سالمیت، استحکام اور افواجِ پاکستان کی ہر محاذ پر کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔