فیصل آباد کے محمدی کالونی میں قائم خواجہ سراؤں کے واحد اسکول کو بند کر دیا گیا، جس کے بعد اساتذہ اور طلباء نے سی ای او ایجوکیشن آفس کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو تنخواہیں ادا کیے بغیر ہی فارغ کر دیا گیا، جبکہ اسکول کی بندش کے باعث درجنوں خواجہ سرا اساتذہ بیروزگار اور طلباء تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔یہ اسکول فیصل آباد ڈویژن میں خواجہ سراؤں کے لیے واحد تعلیمی ادارہ تھا، جو سال 2023 میں قائم کیا گیا تھا، اور اس میں پچاس سے زائد خواجہ سرا زیرِ تعلیم تھے۔خواجہ سرا مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ اسکول کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور اساتذہ کی واجب الادا تنخواہیں ادا کی جائیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسکول کے قیام سے خواجہ سرا برادری گداگری اور نازیبا سرگرمیوں سے بچ رہی تھی اور باعزت زندگی کی جانب گامزن تھی۔