لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن کا شہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈولفن فورس نے کارروائی کرکے ملت پارک کے علاقے میں پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ میں ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم سے 38 سے زائد پتنگیں، ڈور کی چرخی اور پنہ برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے مہارت سے پتنگوں کو کارٹن میں چھپا رکھا تھا۔ ملزم مختلف علاقوں میں آن لائن پتنگیں سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم ثاقب کو تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ کائٹ فلائنگ کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔