ایل سی ڈی کے ڈبوں سے 150 سے زائد پتنگیں ،دوڑ کی4چرخیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) مجاہد سکواڈ نے ناکہ شیرا کوٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے لاہور پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا دیکارروائی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگیں منتقل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان موبائلز کے مطابق ڈی ایس پی مبشر اعوان کی خصوصی ہدایات پر بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کی سخت چیکنگ کیلئے ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں، اسی دوران ناکہ شیرا کوٹ پر موجود اہلکاروں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لگیج باکس کو چیک کیا، جہاں پتنگیں LCD کے کارٹنوں میں چھپا کر رکھی گئی تھیں۔تلاشی کے دوران 150 سے زائد پتنگیں اور ڈور کی 4 چرخیاں برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم پشاور سے لاہور پتنگیں سپلائی کرنے کیلئے آ رہا تھاملزم کے انکشاف پر پتنگوں کی سپلائی منگوانے والے ایک اور شہری کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں گرفتار ملزمان سفیان اور ثنا اللہ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی موبائلز اختر نواز نے کہا ہے کہ بسنت کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور پتنگ بازی و پتنگوں کی سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔