2 رکنی ڈکیت و چور گینگ گرفتار،118 سے زائد مقدمات

 ملزمان عاطف اور فراز کو کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اسکواڈ کا لاہور سٹریٹ کریمنلز کے کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی فوکس، 2 رکنی ڈکیت و چور گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق شیرا کوٹ ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے فرار کی کوشش کی جسے ناکام بنا کر ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو 60 فٹ روڈ کے قریب گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان شہریوں کی ریکی  کرکے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے تھے، گرفتار ملزمان مجموعی طور پر 118 سے زائد  ڈکیتی، چوری و گینگز کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔  بعد ازاں  عاطف اور فراز کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا