پستول، گولیاں، میگزین، کٹر، پلاس اور دیگر وارداتوں میں استعمال اوزار برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ڈولفن فورس کی مؤثر کارروائی کے دوران 3 رکنی چور و ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق داتا دربار ڈولفن ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ گورا قبرستان کے قریب مشکوک حالت میں موجود افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران اسلحہ و دیگر آلات برآمد کر لییگرفتار ملزمان شہریوں کی ریکی کرکے ٹارگٹڈ وارداتیں کیا کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، میگزین، کٹر، پلاس اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت لقمان، معظم اور عاصم کے نام سے ہوئی ہے، جو 19 سے زائد ڈکیتی، چوری اور گینگز کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ڈولفن ٹیم نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ داتا دربار کے حوالے کر دیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔