3 رکنی چور و ڈکیت گینگ حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی چور و ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق اسلام پورہ میں واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنے والے3ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 3 مشکوک شخص کو گھات لگائے دیکھاڈولفن ٹیم کو دیکھ کر ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد تینوں ملزمان کو نہرو پارک کے قریب گرفتار کر لیاملزمان کے قبضہ سے پستول، موٹرسائیکل، گولیاں و میگزین برآمد کرلیاگرفتار ملزمان ابوبکر، وقار اورذیشان چوری، ڈکیتی اورگینگز کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید کارروائی کیلئے تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے جامعہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔