لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک ڈکیت اور چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان مصری شاہ کی آڑھتوں سے لوہا چوری کرتے تھیملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ نقد رقم اور 6 لوہے کی بنی قیمتی پلیٹں برآمد کی گئی ملزمان ملکر چوری کرتے اور رفو چکر ہو جاتے تھے دوران واردات ملزمان اسلحہ کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان میں کاشف اور رضوان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نے مصری شاہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے