ڈولفن سکواڈ :2 رکنی ڈکیت و چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے شیراکوٹ کے علاقے سے 2 رکنی ڈکیت و چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق شیرا کوٹ ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے فرار کی کوشش کی جنہیں ڈولفن ٹیم نے مم 100 فٹ روڈ کے قریب گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 02 پستول، گولیاں و میگزینز بر آمد کر کے گرفتار ،ملزمان احسن، وقار کو کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کی ریکی کرکے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے تھے۔