ریسکیو 1122 کا چار مختلف پوائنٹس پر سرچ آپریشن

لاہور (کرائم رپورٹر)داتا دربار کے قریب ماں اور بیٹی کے مبینہ طور پر ڈوبنے کی اطلاع فیک ثابت ہوئی، تاہم واقعے نے شہر میں سنسنی پھیلا دی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی خصوصی ٹیمیں اور غوطہ خور چند منٹوں میں موقع پر پہنچ گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی فوری طور پر آن سپاٹ موجود رہی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 7 بج کر 32 منٹ پر ریسکیو کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی، جس پر چار منٹ کے اندر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں نالے کے چار مختلف پوائنٹس پر سرچ آپریشن میں مصروف رہیں