پوائنٹس سسٹم متعارف ،ڈرائیور کے لائسنس سے چار پوائنٹس منفی

20 پوائنٹس  مائنس تو ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ سے ایک سال تک معطل کیا جا سکے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے جو دبئی جیسے جدید ٹریفک مانیٹرنگ ماڈل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔نئے نظام کے تحت ہر ٹریفک خلاف ورزی پر ڈرائیور کے لائسنس سے دو سے چار پوائنٹس منفی کیے جائیں گے۔اگر کسی شہری کے خلاف ایک سال میں 20 پوائنٹس کٹ جائیں تو اس کا ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ سے لے کر ایک سال تک معطل کیا جا سکے گا، یہ مدت خلاف ورزی کی سنگینی اور تکرار پر منحصر ہوگی۔ٹریفک حکام کے مطابق یہ نیا پوائنٹس بیسڈ سسٹم ان ڈرائیورز کے لیے سخت احتسابی اقدام ہے جو بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔مثال کے طور پر اوور اسپیڈنگ اور سنگنل توڑنے کی صورت میں چار پوائنٹس منفی کیے جائیں گے، اس کے علاوہ مالی جرمانہ بھی الگ سے عائد کیا جائے گا