لاہور کے مختلف علاقوں میں کامیاب سرچ آپریشن, 9 بچے بحفاظت بازیاب

ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی مؤثر مدد حاصل کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی پنجاب کے اغواء برائے تاوان سیل نے گمشدہ بچوں اور اغواء￿  کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں کامیاب سرچ آپریشن کرتے ہوئے 9 بچوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیاترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں میں منشیات اور زیادتی کا شکار، گمشدہ اور گھر سے بھاگنے والے بچے شامل ہیں۔ تمام بچوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کر دیا گیا تین بچوں کے اغواء کے مقدمات تھانہ باغبانپورہ لاہور، تھانہ ائیرپورٹ رحیم یار خان اور تھانہ صدر اوکاڑہ میں درج تھے، جنہیں جدید تفتیشی ذرائع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت ٹریس کیا گیابازیاب بچوں اور ان کے والدین کی ماہرینِ نفسیات کے ذریعے کونسلنگ بھی کروائی جا رہی ہے تاکہ بچوں کو درپیش ذہنی اور نفسیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکیٹریس کیے گئے بچوں کا تعلق لاہور، شیخوپورہ، خانیوال، گوجرانوالہ، قصور، رحیم یار خان، اوکاڑہ سمیت مختلف شہروں سے ہے۔ گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچوں کو داتا دربار، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈز جیسے عوامی مقامات سے بازیاب کروایا گیابچوں کی تلاش میں ‘‘ہمارا پیارا ایپ’’ اور ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی مؤثر مدد حاصل کی گئی۔بچوں کی بحفاظت بازیابی پر دکھی والدین نے سی سی ڈی پنجاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور یہ سی سی ڈی کی ریڈ لائن ہے۔