اسلام آباد‘ تھانہ کراچی کمپنی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

 67 افراد اور 25 گھرانوں کو چیک کیا گیا‘ 10 مشکوک افراد ‘ بدوں نمبر 14 موٹر سائیکل تھانہ منتقل
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔آپریشن ایس پی سٹی زون سلیمان ظفر کی نگرانی میں کیا گیا۔سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 67 افراد اور 25 گھرانوں کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشن 35 موٹرسائیکلوں اور 07 گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔دورانِ سرچ آپریشن جانچ پڑتال کے لیے 10 مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کیا گیا۔سرچ آپریشن میں بدوں نمبر 14 موٹر سائیکلوں کو بھی تھانہ منتقل کیا گیا۔آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا سدِباب کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں، شہریوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔