ریسکیو 1122 نے 233 مزید ریسکیو بوٹ بھجوا دی

 لاہور(کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 نے سیلابی علاقہ جات میں 233 مزید ریسکیو بوٹ بھجوا دی ہیں، ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق 435 ریسکیو بوٹ پہلے ہی سیلابی علاقہ جات میں آپریشنل تھیں،اسوقت ٹوٹل 644 ریسکیو بوٹ سیلابی علاقہ جات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے مصروف ہیں، ریسکیو بوٹ، او بی ایم انجن، بوٹ آپریٹر اور تربیت یافتہ عملہ کے ہمراہ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، فوری ریسکیو سروسز کیلئے ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں اور اپنی لوکیشن بتائیں