مانگا منڈی میں افسوسناک حادثہ،جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی ،لاش ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی ملتان روڈ پر تیز رفتار 22 ویلر ٹرک کی ٹکر سے ایک مسافر جاں بحق ہو گیا ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،تاہم متاثرہ شخص موقع پر ہی دم توڑ چکا تھاجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔