مانگا منڈی: تیز رفتار ویگن نے سڑک کنارے خاتون کو کچل دیا

خاوند موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ کے اندر گیا ، بیوی باہر کھڑی تھی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار مزدا نے سڑک کنارے کھڑی خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ۔موقع پر دم توڑ گئی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے ملتان روڈ ستارہ حلال ہوٹل پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار مزدا نے خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ڈرائیور بابر کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ابتدائی تفتیش کے مطابق خاوند موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ کے اندر گیا جبکہ بیوی باہر کھڑی تھی اس دوران تیز رفتار مزدا نے خاتون کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔