16 سالہ علی رحمان کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا گھر آتے حادثہ ہوگیا
ٹرک ڈرائیو ر موقع سے فرار، پولیس نے کنڈکٹرحراست میں لے لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ہسپتال روڈ مانگا منڈی میں تیز رفتار مزدا ٹرک نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق 16 سالہ علی رحمان کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھاعلی رحمان موٹر سائیکل پر مانگا منڈی کی طرف آ رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار مزدہ ٹرک نمبر ی CAN-7462 نے ٹکر مارنے کے بعد کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے کنڈکٹرکاشف ممتاز کو گرفتار کر لیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔