ٹرک نے نوجوان کچل ڈالا ڈرائیور فرار

لاہور(کرائم رپورٹر) سلامت پورہ بازار میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مزدہ ٹرک کی ٹکر سے شاہد ولد فاروق موقع پر ہی دم توڑ گیاعینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ نوجوان کا سر کچل گیا اور وہ جائے وقوعہ پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی شاہد داروغہ والا کے علاقے میاں بلال پارک کا رہائشی تھاحادثے کے بعد مزدہ ٹرک کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور گاڑی کی تلاش شروع کردی ہیدریں اثنا، سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹریفک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔