ملت پارک میں 30 سالہ فرحان ضیا گھر میں مردہ پایا گیا،گجرات کا رہائشی تھا،ایک کی شناخت نہ ہوسکی
لاری اڈا 40 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا، شناخت 40 سالہ نبیل کے نام سے ہوئی،تحقیقات شروع
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہورشہر کے مختلف مقامات سے 3 لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی کے مطابق ملت پارک رانجھا روڈ 30 سالہ شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی شناخت 30 سالہ فرحان ضیا کے نام سے ہوئی گجرات کا رہائشی تھا، لاری اڈا 40 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا شناخت 40 سالہ نبیل کے نام سے ہوئی،ریلوے اسٹیشن کے قریب 38 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے شناخت نہ ہو سکی،پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیاپولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی