چارلاوارث لاشیں،مردہ خانے منتقل

داتا دربار  شیخ ہندی سٹریٹ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ترجمان ایدھی کے مطابق کاہنہ کے علاقے فیروزپور روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہواداتا دربار کے قریب شیخ ہندی اسٹریٹ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اسی طرح ترنم چوک کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کے کنارے مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ شمالی چھاؤنی کے صدر گول چکر کے قریب 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی تمام لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعات شہر میں حادثات اور سماجی مسائل کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہیں اور شہریوں کو احتیاط، قوانین کی پاسداری اور صحت کے حوالے سے شعور اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکیزندگی قیمتی ہے، اسے محفوظ بنانے کیلئے ذمہ داری اور احتیاط لازم ہے۔