چوہنگ علی ٹاؤن میں نامعلوم شخص کی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقوں مغلپورہ اور چوہنگ سے دو مختلف مقامات پر دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا ہیایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مغلپورہ میں جہانگیر روڈ کے قریب 28 سالہ رکشہ ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی۔ متوفی داروغہ والا کا رہائشی تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق اس کی موت حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث واقع ہوئی۔اسی طرح چوہنگ کے علاقے علی ٹاؤن میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ایدھی ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جبکہ ایدھی رضاکاروں نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔