نوجوان کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی، ڈرائیور فرار، گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ نواب ٹاون کی حدود میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ایدھی ترجمان کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل جان بحق ہوگیا،جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا جاں بحق نوجوان کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی، اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج مدد سے گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے