2افراد کی لاشیں بر آمد، مردہ خانے منتقل،شناخت نہ ہو سکی

 وحدت کالونی سے ملی لاش 4روز پرانی ، شناخت 60 سالہ صبور کے نام سے ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف مقامات سے 2افراد کی لاشیں بر آمد ہوئیں ہیں تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں ہیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق وحدت کالونی اور الحمد کالونی میں رہائشی کوارٹر سے لاش ملی لاش 3سے 4روز پرانی ہے جسکی شناخت 60 سالہ صبور نام سے ہوئی ہے جبکہ کاہنہ پولیس سٹیشن کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیاایدھی ترجمان نے بتایا کہ نعیش کی شناخت نہیں ہو سکی ،بظاہر متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔