امریکہ،ایری زونا میں بارڈر پٹرولنگ فورس کی فائرنگ ، ایک شخص زخمی

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کی ریاست ایری زونا میں بارڈر پٹرولنگ فورس نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔غیرملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق زخمی شخص کو پولیس حراست میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کی اس حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بارڈر پٹرولنگ فورس کی فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، جبکہ ایف بی آئی نے ایری زونا واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔