مانچسٹر: بارڈر سکیورٹی فورس کی زیرِ حراست ایک شخص ہلاک

 مانچسٹر (آئی این پی )برطانیہ کے شہر مانچسٹر ایئرپورٹ بارڈر سکیورٹی فورس کی حراست میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہوم آفس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ایئر پورٹ پر 19فروری کو غیر معمولی رویے پر ایک شخص کو روک کر حراست میں لیا گیا تھا۔ز یرِ حراست شخص کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ ہلاک ہو گیا۔ڈائریکٹر آئی او پی کا کہنا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اس شخص کے خاندان اور  عزیزوں کے ساتھ ہیں۔