پٹرولنگ کیلئے ڈولفن فورس کا منصوبہ لٹک گیا

 پولیس نے صوبہ بھر میں پٹرولنگ کے لئے 1270 موٹر سائیکلیں خریدنے کی ڈیمانڈ کی ، فائل رک گئی 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کی طرز پر صوبہ بھر میں پٹرولنگ کے لئے ڈولفن فورس کے آغاز کا منصوبہ لٹک گیا۔ پولیس نے صوبہ میں پٹرولنگ کے لئے 1270 موٹر سائیکلیں خریدنے کی ڈیمانڈ کی تھی، 5 سو سی سی،اڑھائی سو سی سی اور ڈیڑھ سو سی سی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لئے سمری بھجوائی گئی ،تینوں کیٹیگریز کے علیحدہ علیحدہ ریٹس بھجوائے گئے تھے،تاحال سمری پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی۔کیٹیگری کے تعین اور فنڈز کی منظوری تک کوئی بھی پیش رفت نہیں ہو سکتی،نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے بعد لاہور میں اضافی موٹر سائیکلوں سمیت تمام اضلاع میں بائیکس دی جانا تھیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوری ڈولفن فورس کے آغاز کے احکامات کیباوجود افسر شاہی فائل روک کر بیٹھی ہے۔