بنگلہ دیش: ایئر فورس بیس پر فائرنگ ‘ ایک شخص ہلاک

کاکس بازار بیس پر اچانک حملہ کیا گیا،  مقامی علاقے سمیتی پارہ کے چند افراد ملوث تھے
 ڈھاکہ(آئی ا ین پی  بنگلہ دیش ایئر فورس کی  کاکس بازار میں واقع بیس پر حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا   جبکہ   سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کر دیا۔  بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان ادارہ کی جانب سے جاری    بیان میں کہا گیاہے کہ بنگلہ دیش ایئر فورس (بی اے ایف)  کے کاکس بازار بیس پر اچانک حملہ کیا گیا، جس میں مقامی علاقے سمیتی پارہ کے چند افراد ملوث تھے۔