حماس کا غزہ کی نئی فلسطینی انتظامیہ میں اپنے اہلکار ضم کرنے کا مطالبہ

غزہ(آ ئی این پی )حماس نے غزہ کی نئی فلسطینی انتظامیہ میں اپنے اہلکار ضم کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ  اپنے زیر انتظام سرکاری ملازمین اور سکیورٹی فورسز کو نئی انتظامیہ میں ضم کرانا چاہتے ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق غزہ کا انتظام سنبھالنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اپنے تقریبا 10 ہزار پولیس اہلکاروں کو امریکی حمایت یافتہ نئی فلسطینی انتظامیہ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم یہ مطالبہ اسرائیل کی مخالفت کا شکار ہو سکتا ہے کیونکہ اس گروپ نے ابھی تک ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔حماس نے اکتوبر میں امریکی ثالثی کے نتیجے میں طے شدہ جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ کے نصف حصے کا انتظام سنبھال رکھا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ سے اپنی فوج تب ہی واپس نکالے گا جب حماس ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہوجائے گی