غزہ(آئی این پی ) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔حماس کے رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔