نئی فلسطینی اتھارٹی کے قیام پر حماس کا غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ

 ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے قیام پر حماس کی حکومت تحلیل ہوگی،حماس اس ہفتے دیگر فلسطینی دھڑوں سے ملاقات کرے گی: باسم نعیم
غزہ،تل ابیب  (آئی این پی) حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدار باسم نعیم  نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد حکومتی منظرنامے سے مکمل طور پر دستبردار ہونے کیلئے  تیار ہے۔ کو اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے قیام کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایک مصری عہدیدار نے   بتایا ہے کہ  حماس اس ہفتے دیگر فلسطینی دھڑوں سے ملاقات کرے گی تاکہ کمیٹی کی تشکیل کو حتمی شکل دی جا سکے۔ عہدیدار نے بتایا کہ حماس کے وفد کی قیادت سینئر مذاکرات کار خلیل الحیہ کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف پیس اس ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی نگرانی کرے گا اور حماس کو غیر مسلح کرنے، بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کی تعیناتی، اسرائیلی فوج کے مزید انخلا اور غزہ کی تعمیر نو جیسے معاملات سنبھالے گا۔ تاہم امریکی حکام کے مطابق ان محاذوں پر اب تک کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی