فو ڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی مقدمہ درج ، یونٹ کی پروڈکشن بند،ہلدی کو غیر معیاری اجزا سیتیارکیاگیا
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لالہ پاک کالونی میں چھاپے کے دوران ملاوٹی ہلدی اور مرچ تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لالہ پاک کالونی میں سپائسز یونٹ پر چھاپہ مار کر 480کلو تیار ہلدی اور مرچ تلف، مقدمہ درج اور یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی، موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ہلدی اور سرخ مرچ پاوٓڈر میں ملاوٹ پائی گئی، ہلدی کو غیر معیاری اجزا اور ممنوع رنگوں کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا تھا، انتہائی لازم ریکارڈ، میڈیکل، ٹریننگ عدم موجود ، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، تیار ہلدی ٹوٹے گندے فرش پر رکھی پائی گئی۔عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ملاوٹی مصالحے تیار کر کے سپلائی کرنے پر یونٹ بند کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا، ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، ملاوٹی مصالحہ جات کو لاہور کے مضافات گلی محلوں میں فروخت کیا جانا تھا، زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔