پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت رنگ ملا لال مرچ بر آمد، 12 کلو فلیکس تلف کردیا، ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کریانہ سٹور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر نافذ کر دیا۔ معائنہ کے دوران لال مرچ پا ئوڈر اور فلیکس میں مضر صحت مصنوعی رنگ کی ملاوٹ ثابت ہوئی، جس پر 12 کلوگرام لال مرچ فلیکس موقع پر تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ملاوٹ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی