گاڑیوں کی چیکنگ ،1200لٹر ملاوٹی دودھ تلف

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1200لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو، گجومتہ، شاہدرہ، اڈاپلاٹ پر سخت ناکہ بندی کر کے لاہور شہر میں آنے والی 60 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ 55ہزار 900لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا اور 1200لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔