1150 لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف

لاہور(کرائم رپورٹر ) ایڈیشنل ڈائریکٹر شرجیل شاہد کی سربراہی میں لاہور بھر میں ناکہ بندی کی گئی، علی الصبح گاڑیوں میں 4لاکھ 32ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ ہوئی، 1150 لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کردیا  گیا۔ گجومتہ، ٹھوکر، بابوصابو، شاہدرہ اور اڈا پلاٹ پر ناکہ بندیاں کی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا تمام گاڑیوں سے مختلف سیمپل لے کر جدید ترین لیکٹوسکین مشین پر ٹیسٹ کئے گئے۔