رضوانہ نوید کی گریڈ 20 میں ترقی،ممبر محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی بورڈ پنجاب لگا دیا
نوید شہزاد ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن محمد سلیم افضل ڈی جی فشریز پنجاب ہونگے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ہیومن رائٹس پنجاب رضوانہ نوید کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ممبر محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی بورڈ پنجاب لگا دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن فخرالاسلام ڈوگر کو تبدیل کرکے ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ڈپٹی ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاو?نڈیشن شاہد حسن کا تبادلہ کرکے ڈی جی اوقاف پنجاب ، ممبر سی ایم آئی ٹی سرفراز احمد باجوہ کو تبدیل کرکے ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی ، ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ محسن عباس شاکر کا تبادلہ کرکے ممبر سی ایم آئی ٹی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح او ایس ڈی نوید شہزاد مرزاکو ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم صدف ظفر کو ڈی جی پلاک ، سپیشل سیکرٹری وائلڈ لائف محمد سلیم افضل کا تبادلہ کرکے ڈی جی فشریز پنجاب ،طاہر ظفر عباسی کو سپیشل سیکرٹری محکمہ وائلڈ لائف پنجاب اور عبدالرزاق کو سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ادھر رانا عبدالقیوم کو ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایلوایشن سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا ،اس سے قبل رانا عبدالقیوم کے پاس ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور پرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ کا چارج تھا،سید عبدالواحد کو پرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ کا مستقل چارج دے دیا گیاہے۔