لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے20 لاکھ کی واردات کو ٹریس کرکے رقم برآمد کرلی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس پی سٹی کی سربراہی میں فوری ٹیم تشکیل دی تھی ۔داتا دربار پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے20 لاکھ کی واردات کو ٹریس کرکے رقم برآمد کرلی خاور نامی تاجر کے ریکوری آفس میں ڈاکووں نے عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لوٹی تھی داتا دربار پولیس کی ٹیم نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹریکنگ کی مدد سے چند دنوں میں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم 20 لاکھ برآمد کر کے بحفاظت خاور نامی تاجر کے سپرد کی گئی۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی نگرانی میں مدعی مقدمہ نے رقم واپس ملنے پر ایس ایچ او داتا دربار اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نیواردات کو ٹریس اور شہری کی رقم واپس کرنے پر ایس ایچ او داتا دربار اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ ایس ایچ او عثمان یونس انچارج انویسٹیگیشن ثقلین ،رومان اقبال اور دیگر افسران شامل ہیں ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ عوام الناس کی خدمت اور جان و مال کی حفاظت اولین زمہ داری ہے۔