18 لاکھ ہائوس رابری کا مقدمہ ٹریس، گینگ گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) ہنجروال پولیس نے 18 لاکھ روپے کی ہائوس رابری کا مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے خاتون سمیت چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مسرت بی بی، بلال، ندیم اور محمد علی شامل ہیں۔ گینگ میں شامل خاتون مسرت بی بی واردات سے قبل گھروں کی ریکی کرتی تھی، جس کے بعد ملزمان گھروں میں وارداتیں کرتے تھے۔سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ریکی کے بعد گھروں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔