بزرگ خاتون کے گھر چوری چند گھنٹوں میں ٹریس

چوری شدہ لیپ ٹاپ، سمارٹ موبائل فون اور نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بزرگ خاتون کے گھر چوری کی واردات چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے ملزم کوگرفتار۔ کرکیمال مسروقہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق 15 کال موصول ہونے پر جوہر ٹاون پولیس نیبروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈیجیٹل ٹریسنگ کے ذریعے گرفتار کرلیاملزم کی شناخت شاہ نواز کے نام سے ہوئی ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے ملزم سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، سمارٹ موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاایس پی صدر ڈاکٹر غیر احمد خاں نے ایس او  جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی