گرفتار خواتین ریکارڈ یافتہ ، تعلق شموں چنگڑ گینگ سے ہے، درجنوں مقدمات میں مطلوب تھیں
لاہور (کرائم رپورٹر) لوہاری گیٹ میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات چوری کی واردات کا معمہ پولیس نے حل کر لیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کو ملزمان کی گرفتاری اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ عباس الحسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق شموں چنگڑ گینگ سے ہے اور دونوں خواتین اس گینگ کی مرکزی کردار ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 59 لاکھ روپے نقدی اور 14 تولے سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔تحقیقات کے مطابق ملزمان نے گھر والوں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تالے توڑے اور نقدی و زیورات چرا لیے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف تھانوں میں ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے برآمد شدہ مال مدعی کے حوالے کر دیا، جس پر مدعی نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔