لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل اور نمائش کے خلاف یکے بعد دیگر کارروائیاں ہیں ترجمان ڈولفن کے مطابق شاد باغ، ہربنس پورہ، شفیق آباد، مصری شاہ، اسلام پورہ سے 5مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیاگرفتار ملزمان سے 5 پستول،2 رائفلیںگولیاں،کارتوس اور میگزینز برآمد کیا گیا ملزمان بشیر، دانیال، عبدالرحیم، تنویر، مبشر، حسیب کارروائی کیلئے تھانہ شادباغ، ہربنس پورہ، شفیق آباد، مصری شاہ، اسلامپورہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے قلع قمع کیلئے پرو ایکٹو کارروائیاں کر رہے ہیں۔