ڈولفن ان ایکشن،5مشکوک افراد کو راؤنڈ اپ کرلیا

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں عادی مجرمان کے خلاف ڈولفن فورس کا خصوصی آپریشن جاری ہے ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ لسٹڈعادی ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق شاہدرہ، مزنگ، سبزہ زار اور دیگر علاقوں سے پانچ مشکوک افراد کو راؤنڈ اپ کیا گیا، جن کی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ وہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیروز (47)، جبران (34)، عدنان (31)، عبدالواحد (47) اور جنید (39) مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے سرغنہ ہیں اور ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں، بشمول شاہدرہ، مزنگ اور سبزہ زار، کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔