لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر میں سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہیں گارڈن ٹاؤن ڈولفن نیکارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتارکرکیڈمی پستول برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان موقع سے فرار،تعاقب کے بعد برکت مارکیٹ سے راؤنڈ اپ کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے ڈمی پستول اورموٹر سائیکل برآمد کر لی گرفتار ملزمان بلال اوراحمد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ گارڈن ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پْرعزم ہے۔