گرفتار ہونیوالوں میں اقبال، راقب، شبیر، نعیم،اور دیگر شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی،ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے48 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 39 ملزمان کوگرفتار کرلیا ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 34 ون ویلرز گرفتار ہوئے۔پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو ساندہ، اڈہ پلاٹ،برکی اور دیگر جگہوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں،پستول گولیاں اور میگزینز برآمد کیا گیاگرفتار ہونیوالوں میں اقبال، راقب، شبیر، نعیم،اور دیگر شامل ہیں ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ ساندہ، برکی، رائیونڈ، چوکی اڈہ پلاٹ اور دیگر کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گئیں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے۔