پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کو ادویات سپلائی کے ٹینڈر پراسس پر پابندی عائد کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کو ادویات سپلائی کے ٹینڈر پراسس پر پابندی عائد کر دی۔

اس فیصلے کا اعلان عدالت میں ہوئی سماعت کے دوران کیا گیا جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایک کمپنی کو جعلی ادویات کی فراہمی پر پابندی کے باوجود محکمہ صحت نے اسے دوبارہ ٹینڈر کے تحت ادویات سپلائی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 وکیل نے کہا کہ ایسا کرنا "پرو ویژن آف سپیرئیر ڈرگ ایکٹ" کے خلاف ہے، جس میں ایسی کمپنیوں پر پابندی عائد کی جاتی ہے جو غیر معیاری یا جعلی ادویات فراہم کریں۔پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کو نوٹس جاری کیا اور آئندہ سماعت تک سرکاری ادویات کی سپلائی کے ٹینڈر پراسس کو روکنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ جو کمپنی جعلی ادویات فراہم کرنے میں ملوث ہوئی ہے، اس کے ٹینڈرز کو بھی روک دیا جائے۔عدالت نے اس اہم معاملے پر مزید کارروائی کے لیے محکمہ صحت کو جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔