پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کے لیے مفت ادویات کے فنڈز جاری کر دیے

پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کے لیے مفت ادویات کے فنڈز جاری کر دیے

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں، جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لیے بھی 33 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ فنڈز کے تحت سید مٹھا ہسپتال کو 10 کروڑ روپے، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کو 9 کروڑ 90 لاکھ روپے، نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کو 8 کروڑ 70 لاکھ روپے اور چلڈرن ہسپتال کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ان فنڈز کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی بلا تعطل فراہمی، صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجرا سے ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی بہتر ہوگی، علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری آئے گی اور مریضوں کو درپیش مشکلات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔