وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین پیٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی، جس کا اطلاق فی الفور ہوگا۔
اگر کسی کو سرکاری گاڑی میں ہائی اوکٹین پیٹرول استعمال کرنا ضروری ہو تو اس کا خرچ ذاتی جیب سے ادا کرنا ہوگا۔فیصلے کا مقصد قومی وسائل کا مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنانا اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہے۔تمام وفاقی محکمے، اتھارٹیز اور ذیلی ادارے پابندی پر فوری اور مکمل عملدرآمد کریں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پابندی کی نگرانی کے لیے مؤثر نظام وضع کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔