وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں میں فوری واجبات کی ادائیگی اور فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

 انہوں نے ہسپتالوں میں دستیاب میڈیسن کی لسٹ آویزاں کرنے اور الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ شکایات کاؤنٹر کو فعال اور نمایاں کرنے کی ہدایت دی اور مریضوں سے فیڈ بیک کے لیے کالز کرنے کی بھی ہدایت کی۔مریم نواز نے ویٹنگ رومز میں تیمارداروں کے لیے کرسیاں فراہم کرنے اور اوپن ایریاز میں مسٹ فین نصب کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے روزانہ ہسپتالوں کا وزٹ کرنے اور چیک لسٹ رپورٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی۔ چیک لسٹ میں ڈاکٹرز، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ اور بایومیڈیکل ایکیومنٹ شامل ہوں گے۔

مزید برآں، ہسپتالوں میں آپریشنز اور ٹیسٹوں کی ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی، اور پارکنگ، کیفے ٹیریا، اور وہیل چیئر کی دستیابی کی روزانہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔ بوسیدہ پردے ہٹاکر بلائنڈرز لگانے اور سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلٰی نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا۔