پشاور ہائیکورٹ: اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پابندی کیس میں فیصلہ محفوظ

پشاور ہائیکورٹ: اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پابندی کیس میں فیصلہ محفوظ

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود انہیں کیوں روکا گیا اور نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کوہستان اسکینڈل میں ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، لیکن عدالت کے حکم پر ہٹا دیا گیا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔