روہت شرما نے سنیل گواسکر کی تنقید پر بی سی سی آئی میں شکایت درج کرادی

روہت شرما نے سنیل گواسکر کی تنقید پر بی سی سی آئی میں شکایت درج کرادی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق کرکٹر سنیل گواسکر کی مسلسل تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں شکایت درج کرادی ہے۔

 روہت شرما کا خیال ہے کہ گواسکر نے ان کی بیٹنگ اور کپتانی پر غیر ضروری طور پر تنقید کی، جو کہ ان کے لیے پریشانی کا باعث بنی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، روہت شرما نے حالیہ دورۂ آسٹریلیا کے دوران اپنے پرفارمنس کی بنیاد پر شکایت کی۔ اس دورے میں روہت شرما نے تین ٹیسٹ میچوں میں صرف 31 رنز بنائے تھے اور ان کی قیادت میں بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہو گیا۔سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے روہت شرما کی بیٹنگ اور کپتانی پر شدید تنقید کی تھی اور ان کے ٹیسٹ فارمیٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے تھے، جس کے بعد روہت شرما نے بی سی سی آئی کو شکایت کی تاکہ ان کے بارے میں کی جانے والی غیر ضروری تنقید کا نوٹس لیا جائے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے اس شکایت پر کوئی رسمی ردعمل نہیں آیا ہے، لیکن یہ معاملہ بھارتی کرکٹ کی محافل میں خاصی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ روہت شرما کی قیادت پر تنقید کرنے کے بعد سنیل گواسکر نے یہ بھی کہا تھا کہ اس نوعیت کی تنقید کرکٹ کی بہتری کے لیے کی گئی تھی اور اس کا مقصد صرف کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بہتر بنانا ہے۔اس معاملے میں بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی فیصلے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن روہت شرما کی شکایت نے بھارت میں کرکٹ حلقوں میں مختلف بحثوں کو جنم دیا ہے۔